ٹوکیو،30اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے تین روزہ سرکاری دورے پر جاپان پہنچ گئی ہیں۔ جاپان میں وہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کے حامل ملک کے ساتھ آزاد تجارت کو آگے بڑھائیں گی اور بریگزٹ کے حوالے سے اٹھنے والے خدشات کو دور کریں گی۔ ان کی شہنشاہ اکیٹو اور وزیر اعظم شینزو آبے سے ملاقاتیں طے ہیں۔ برطانیہ میں ایک ہزار سے زائد جاپانی کمپنیاں کاروبار کر رہی ہیں اور ان میں قریب ایک لاکھ چالیس ہزار برطانوی شہری ملازمت کرتے ہیں۔